25 اپریل، 2024، 6:22 PM

یورپ زوال کے خطرے سے دوچار ہے، فرانسیسی صدر کا اعتراف

یورپ زوال کے خطرے سے دوچار ہے، فرانسیسی صدر کا اعتراف

فرانسیسی صدر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ایران جیسی طاقتوں کی موجودگی کی وجہ سے دنیا میں کھیل کے اصول بدل گئے ہیں، یورپ کو زوال کے خطرے سے خبردار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس 24 کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے آج سوربون یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں تاکید کی ہے کہ یورپ تباہی اور زوال کے خطرے سے دوچار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیو اسٹریٹیجک تغیرات اور دنیا کے ممالک کے کھیل کے بدلتے ہوئے اصولوں کی وجہ سے یورپ کو زوال اور تباہی کے خطرے کا سامنا ہے۔ ہم مشترکہ دفاع، سفارت کاری، توانائی اور سائنس سمیت مختلف شعبوں میں آزادی پر مبنی مضبوط یورپ کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنا چاہتے ہیں۔

میکرون نے مزید کہا کہ ایران اور روس جیسی طاقتوں کی موجودگی کی وجہ سے کھیل کے اصول بدل گئے ہیں۔

انہوں نے امریکہ سے آزادی حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک طاقتور یورپ چاہتے ہیں جو سلامتی کی ضمانت دے اور  اسٹریٹجک آزادی دوبارہ حاصل کر سکے۔ جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ موجودہ حالات میں ہونا چاہیے نہ کہ اب سے ایک دہائی بعد۔ ہم چین اور امریکہ کے مقابلے یورپی ممالک کو  معاشی طور پر کمزور ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

News ID 1923579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha